شہر خاص میں گرینیڈ دھماکہ ،متعدد دکانوں کو پہنچا نقصان

شہر خاص میں گرینیڈ دھماکہ ،متعدد دکانوں کو پہنچا نقصان
نیوز ڈیسک
سری نگر: گرمائی دارالحکومت سرینگر کے شہر خاص میں ایک گرینیڈ دھماکے میں متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا ،تاہم واقعہ میں کسی انسانی نقصان نہیں ہوا ۔
معلوم ہوا ہے کہ  شہر خاص کے خواجہ بازار علاقے میں جمعہ کی دوپہر کو ہوئے ایک گرینیڈ حملے میں تین دوکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ نامعلوم عسکریت پسندوں نے آج سہ پہر خواجہ بازار کے علاقے میں گرینیڈ سے حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے تاہم واقعہ میں دوکانوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.