بٹہ مالو میں پولیس کانسٹیبل پر فائرنگ

بٹہ مالو میں پولیس کانسٹیبل پر فائرنگ

سری نگر، 28 جنوری :جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں مشتبہ جنگجووں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی تاہم وہ معجزاتی طورپربچ گیا ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز تقریباً ساڑھے تین بجے ملی ٹینٹوں نے ایس ڈی کالونی بٹہ مالو میں رخصت پر گھر آئے پولیس کانسٹیبل پر فائرنگ کی تاہم وہ بال بال بچ گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے ایس ڈی کالونی بٹہ مالو اور اُس کے ملحقہ علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملی ٹینسی کا یہ واقع کیسے اور کن حالات میں وقوع پذیر ہوا اس کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.