آگ کی واردات میں روزنامہ سرینگر میل کا دفتر مکمل طور خاکستر

آگ کی واردات میں روزنامہ سرینگر میل کا دفتر مکمل طور خاکستر

سرینگر/ راجباغ سرینگر میں آگ کی ایک بھیانک واردات میں ایک اخبار کا دفتر مکمل طور پر خاکستر ہوا ۔جمعرات کی صبح ساڑھے گیارہ اور بارہ بجے کے درمیان زیرو برج کے نزدیک واقع ایک عمارت میں آگ کی لپٹیں نمودار ہوئیں ،جس نے عمارت کی بالائی منزل کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔

عینی شاہدین کے مطابق چار منزلہ عمارت میں کئی نجی دفاتر ہیں اور بالائی منزل میں روز نامہ سرینگر میل کا دفتر بھی تھا ۔آگ کی اس واردات میں روزنامہ سرینگر میل کا دفتر مکمل طور پر خاکستر ہوا ۔دفتر میں موجود سبھی الیکٹرانک آلات اور ضروری کاغذات کے علاوہ قیمتی ساز وسامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ۔

اس موقع پر فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز کی کئی گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے وہاں پہنچی ،جنہوں نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔تاہم روزنامہ سرینگر میل کے دفتر کے علاوہ عمارت کی بالائی منزل مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور عمارت کو شدید نقصان پہنچا  ۔

فوری طور پر آگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ۔ایک مقامی خبر رساں ادارے کے این ٹی کے مطابق آگ کی اس واردات کے دوران ایک شخص جھلس کر زخمی ہوا ،جسے اسپتال منتقل کیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.