پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب سابق ریکارڈ سطح پربرقرار

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب سابق ریکارڈ سطح پربرقرار

نئی دہلی/ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل کے قریب رہنے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج گھریلو سطح پر 79 ویں دن بھی مستحکم رہیں۔

ایندھن کی قیمتوں میں 4 نومبر 2021 کو کمی کی گئی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا۔ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس ( ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلےکے بعد دارالحکومت دہلی میں ویٹ کو کم کیا گیا۔ اس کے بعد قومی راجدھانی میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

ویک اینڈ پر لندن برینٹ کروڈ کی قیمت گزشتہ شب 87.89 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ کی قیمت 0.84 فیصد کم ہوکر 84.83 ڈالر فی بیرل تھی۔زیادہ تر ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( ویٹ) کو کم کیا ہے جب مرکز نے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی ہے، جس سے عام آدمی کو بڑی راحت ملی ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کاروزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں

:
میٹرو…………پٹرول…………ڈیزل ……………………(روپے فی لیٹر)
دہلی…….95.41…….86.67
کولکتہ ……..104.67………89.79
ممبئی …………109.98………94.14
چنئی……………….101.40………91.43
یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.