مودی نے این ڈی آر ایف کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی

مودی نے این ڈی آر ایف کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی

نئی دہلی/ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیم کو اس کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی۔اپنے ٹویٹ میں مسٹر مودی نے کہا’’محنت سے کام کرنے والی این ڈی آر ایف ہیڈ کوارٹر ٹیم کو ان کے یوم تاسیس پر مبارکباد۔ وہ بہت سے بچاؤ اور امدادی اقدامات سمیت اکثر انتہائی مشکل حالات میں میں سب سے آگے رہے ہیں۔ این ڈی آر ایف کی ہمت اور پیشہ ورانہ مہارت انتہائی متاثر کن ہے۔ ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات۔‘‘

انہوں نے مزید کہا’’ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکومتوں اور پالیسی سازوں کے لیے ایک اہم موضوع ہے۔ ایک رد عمل کے نقطہ نظر کے علاوہ جہاں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیمیں آفات کے بعد ہونے والے نقصانات کو کم کرتی ہیں، ہمیں تباہی سے بچنے والے انفراسٹرکچر کے بارے میں سوچنے اور اس موضوع پر تحقیق پر توجہ دینے کی بھی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نے کہا’’ ہندوستان نے ‘کولیشن فار ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر’ کی شکل میں ایک پہل شروع کی ہے۔ ہم اپنی این ڈی آر ایف کی ٹیموں کی مہارت کو مزید تیز کرنے پر بھی کام کر رہے ہیں تاکہ ہم کسی بھی چیلنج کے دوران زیادہ سے زیادہ جانوں اور املاک کو بچا سکیں۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.