اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
25.1 C
Srinagar

صحت مند بچوں، نوعمروں کو کووڈ 19 بوسٹر کی ضرورت کے حوالہ سے کوئی ثبوت نہیں: ڈبلیو ایچ او

جنیوا،/ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ صحت مند بچوں اور نوعمروں میں کووڈ-19 کی بوسٹر خوراک کی ضرورت بتانے کا فی الحال کوئی ثبوت نہیں ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی چیف سائنٹسٹ سومیا سوامی ناتھن نے یہ دعویٰ کیا ہے۔محترمہ سوامی ناتھن نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ کووڈ-19 کے تیزی سے بڑھتے ہوئے اومیکرون ویرینٹ کے خلاف ویکسین کی قوت مدافعت وقت کے ساتھ کم ہوئی ہے، لیکن یہ جاننے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ بوسٹر خوراک کی کس کو ضرورت ہے؟

انہوں نے کہا کہ فی الحال اس بات کا کوئی قائل ثبوت نہیں ہے کہ صحت مند بچوں یا صحت مند نوعمروں کے لیے بوسٹرکی خوراک ضروری ہے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img