کشمیر: شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ،24 جنوری تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کا امکان

کشمیر: شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ،24 جنوری تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کا امکان

سری نگر/ وادی کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے سے گرچہ شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے تاہم محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 24 جنوری تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران 19 جنوری کو وادی میں ہلکے سے درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے جبکہ باقی ایام کے دوران موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور کہیں کہیں ہلکی برف باری کا بھی امکان ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔بتادیں کہ سری نگر میں 18دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4.4 ملی میٹر برف وباراں ریکارڈ ہوا ہے۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.4 ملی میٹر برف و باراں ریکارڈ ہوا ہے۔


 یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.