سری نگر میں 30 سالہ شہری کی مبینہ خود کشی

سری نگر میں 30 سالہ شہری کی مبینہ خود کشی

سری نگر/  گرمائی دارلحکومت سری نگر کے مل باغ علاقے میں پیر کی دوپہر کو ایک 30 سالہ شہری نے مبینہ طور پر خود کشی کرکے اپنا کام تمام کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے ملہ باغ علاقے میں پیر کی دوپہر کو ایک 30 سالہ شہری نے مبینہ طور پر اپنے آپ کو لٹکا کر خود کشی کی۔

انہوں نے بتایا کہ گرچہ مذکورہ شہری کو فوری طور شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔

دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.