وسطی ضلع گاندربل میں میوہ باغ سے اسلحہ وگولہ بارود بر آمد: سیکورٹی فورسز کا دعویٰ

وسطی ضلع گاندربل میں میوہ باغ سے اسلحہ وگولہ بارود بر آمد: سیکورٹی فورسز کا دعویٰ

سری نگر/ سیکورٹی فورسز نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے وٹلر علاقے میں ایک تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج کی 24 آر آر اور جموں وکشمیر پولیس کے ایس او جی ایک مشترکہ ٹیم نے گاندر بل کے وٹلر علاقے میں جمعہ کے روز ایک تلاشی آپریشن کے دوران میوہ باغ سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا۔

انہوں نے کہا کہ بر آمد شدہ اسلحہ وگولہ بارود میں 6 اے کے گولیاں، 2 گرینیڈ، 3 یو بی جی ایل،7 ڈیٹونیٹرز،ایک بیگ اور ایک پوچ شامل ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.