پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 70 ویں دن بھی مستحکم

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 70 ویں دن بھی مستحکم

نئی دہلی/ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود گھریلو سطح پر آج لگاتار 70 ویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

مرکزی حکومت نے 4 نومبر کو پٹرول اور ڈیزل میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کے اعلان کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی آئی تھی۔ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے ویٹ میں کمی کے فیصلے کے بعد دہلی میں 2 دسمبر کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو ا تھا۔

آج سنگاپور میں لندن برینٹ کروڈ 0.26 فیصد کمی کے ساتھ 84.85 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.27 فیصد اضافے کے ساتھ 82.42 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کررہی ہے۔

گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 70 ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ قومی راجدھانی دہلی میں ویٹ میں کمی کی وجہ سے بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ) کے اسٹیشنز پر پٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر برقرار ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ ملک کے چار بڑے میٹرو میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل تھیں: چاروں میٹروز میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل تھیں۔

شہر کا نام ……..پٹرول………ڈیزل ……..(روپے فی لیٹر)
دہلی ……….95.41………. 86.67
کولکaتہ ……104.67…….89.79
ممبئی …….109.98………94.14
چنئی……….101.40……91.43
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.