نئی دہلی، 12 جنوری :وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کو تمل ناڈو میں 11 نئے سرکاری میڈیکل کالجوں اور چنئی میں 24 کروڑ روپے کی لاگت سے سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف کلاسیکل تمل کے نئے کیمپس کا افتتاح کریں گے۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق یہ پروگرام شام 4 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کیا جائے گا۔
تمل ناڈو میں یہ نئے میڈیکل کالج ایسے اضلاع میں قائم کیے گئے ہیں جہاں اب تک ایسے پرائیویٹ سرکاری ادارے نہیں تھے۔ ان پر 4000 کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ ہے۔ ان اداروں کو تیار کرنے کیلئے تقریباً 2,145 کروڑ روپے مرکز اور باقی ریاستی حکومت نے دیئے ہیں۔
یہ ادارے وردھونگر، نمکل، نیلگیری، تروپور، تریولور، ناگاپٹنم، ڈنڈیگل، کلاکوریچی، آریالور، رامناتھ پورم اور کرشنا گری اضلاع میں مختلف مقامات پر بنائے گئے ہیں۔
یواین آئی





