سری نگر کے جھیل ڈل میں دو ہاوس بوٹ خاکستر

سری نگر کے جھیل ڈل میں دو ہاوس بوٹ خاکستر

سری نگر/جموں وکشمیر کے گرمائی دالحکومت سری نگر کے شہر آفاق جھیل ڈل میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو دو ہاوس بوٹ خاکستر ہوئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ایک ہاوس بوٹ سے آگ نمودار ہوئی اور آگ کے شعلوں نے ایک اور ہاوس بوٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کے فوراً بعد فائر اینڈ ایمرجنسی کی ایک ٹیم، پولیس اور مقامی لوگ آگ پر قابو پانے کے لئے جائے موقع پر پہنچی لیکن دو ہاوس بوٹوں، ہاوس بوٹ نیو زی لینڈاور ہاوس بوٹ اپالو الیون، کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہونے سے نہیں بچا سکے۔
آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.