کشمیر میں ’چلہ کلان‘ جیسی سرد یاں جاری،سری نگر میں ایک اور سرد ترین رات درج

کشمیر میں ’چلہ کلان‘ جیسی سرد یاں جاری،سری نگر میں ایک اور سرد ترین رات درج

سری نگر/ وادی کشمیر میں سردیوں کے بادشاہ چالیس روزہ ’چلہ کلان‘ جیسی سردیوں کا راج برابر جاری ہے جس نے لوگوں کا جینا دو بھر کرکے رکھ دیا ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات نے جموں وکشمیر میں 23 دسمبر سے 25 دسمبر تک درمیانی درجے سے باری برف باری کی پیش گوئی کر دی ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ وادی میں 22 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی جب جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب کم سے کم درجہ حرارت منفی3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سری نگر میں 15 دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی3.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی6.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔


 یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.