امریکہ میں اومیکرون ویرینٹ بڑھ رہا ہے : بائیڈن

امریکہ میں اومیکرون ویرینٹ بڑھ رہا ہے : بائیڈن

واشنگٹن/ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کا اومیکرون ویرینٹ بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔ مسٹر بائیڈن نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں کہا ’’ یہ اب یہاں ہے ، یہ پھیل رہا ہے اور یہ بڑھنے جا رہا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی وجہ سے یہ ملک میں اتنی تیزی سے نہیں پھیل رہا جتنی تیزی سے یہ یورپ میں پھیلا ہے۔

انہوں نے لوگوں سے کووڈ ویکسینیشن کروانے کی اپیل کی اور کہا کہ بوسٹر شاٹ موثر ہے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.