جنوبی میکسیکو میں ٹریلر ٹرک الٹنے سے 49 افراد ہلاک

جنوبی میکسیکو میں ٹریلر ٹرک الٹنے سے 49 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی/جنوبی میکسیکو میں ایک ٹریلر ٹرک الٹنے سے کم از کم 49 تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔

میکسیکو کی سول پروٹیکشن ایجنسی کے سربراہ لوئس مینوئل گارسیا نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ وسطی امریکہ سے غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والا ایک ٹریلر ٹرک جنوبی صوبے چیاپاس کے دارالحکومت ٹکسٹلا گٹیریز کے قریب ایک ہائی وے پر الٹ گیا۔ حادثے میں 49 افراد ہلاک ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے میں 58 افراد زخمی ہوئے، جنہیں مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.