جنرل بپن راوت: انڈین چیف آف ڈیفنس کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

جنرل بپن راوت: انڈین چیف آف ڈیفنس کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

تمل ناڈو/ ریاست تمل ناڈو میں انڈین فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں انڈین چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت بھی سوار تھے۔

انڈیا کی فضائیہ نے ایک حالیہ ٹویٹ میں تصدیق کی ہے کہ جو ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا اس میں چیف آف ڈیفینس سوار تھے۔

تاحال انڈین فضائیہ کی جانب سے اس حادثے میں کسی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

 خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق ہیلی کاپٹر میں عملے سمیت کل 14 افراد سوار تھے جن میں جنرل راوت، ان کا خاندان، ان کے سکیورٹی اسسٹنٹ، ان کا عملہ اور انڈین فضائیہ کے اہلکار سوار تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.