شوپیاں انکاؤنٹر: ایک عدم شناخت جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: ایک عدم شناخت جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

سری نگر/ جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں کے چیک چھولند علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین تصادم میں ایک عدم شناخت جنگجو ہلاک ہوا ہے جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے تازہ اپ ڈیٹ فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شوپیاں انکاؤنٹر میں ایک عدم شناخت جنگجو مارا گیا جبکہ آپریشن ابھی بھی جاری ہی ہے۔

قبل ازیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ پہاڑی ضلع شوپیاں کے چیک چھولند علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد حفاظتی عملے نے بدھوار اعلیٰ الصبح جونہی گاوں کو محاصرے میں لے لیا تو اسی اثنا میں وہاں پر موجود جنگجوﺅں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران کئی منٹوں تک شدید گولیوں کا تبادلہ جاری رہا ۔

پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ’فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ علاقے میں دو سے تین ملی ٹینٹ موجود ہو سکتے ہیں جس کے پیش نظر اضافی کمک کو بھی آس پاس علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.