ملک میں کورونا کیسز میں کمی، شفایاب ہونے والوں کی تعداد تین کروڑ سے متجاوز

ملک میں کورونا کیسز میں کمی، شفایاب ہونے والوں کی تعداد تین کروڑ سے متجاوز

نئی دہلی/ ملک میں گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا کے معاملات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ دریں اثنا، اس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد نئے کیسز سے زیادہ ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے یومیہ کیسز نو ہزار سے کچھ زیادہ رہے جب کہ اس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

منگل کو ملک میں کورونا انفیکشن کے 9283 کیسز درج ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 45 لاکھ 35 ہزار 763 ہو گئی ہے۔ اس دوران 76 لاکھ 58 ہزار 203 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 18 کروڑ 44 لاکھ 23 ہزار 573 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ روز 10949 مریض صحت مند ہو ئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 39 لاکھ 57 ہزار 698 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 2103 سے کم ہو کر 111481 پر آ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 437 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد چار لاکھ 66 ہزار 584 ہو گئی ہے۔

ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.32 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.33 فیصد اور اموات کی شرح 1.35 فیصد ہے۔
کیرالہ میں ایکٹو کیسز 1376 کم ہو کر 53350 پر آ گئے ہیں۔ ریاست میں 5978 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5018279 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 370 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38045 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز کے معاملے میں کیرالہ اب بھی ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔

مہاراشٹرا میں 182 ایکٹو کیسز کم ہو کر 13152 ہو گئے ہیں جبکہ مزید 19 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 140766 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد 929 کم ہو کر 6477379 رہ گئی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.