بدھ, جون ۲۵, ۲۰۲۵
31 C
Srinagar

محبوبہ مفتی گھر میں نظر بند، بھائی کو ای ڈ ی نے سمن بھیجا

سری نگر/ پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو بدھ کی شام سری نگرکی رہائش گاہ پر نظر بند کیا گیا ہے۔

پارٹی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ’محبوبہ مفتی جونہی جموں سے واپس سری نگر پہنچی تو اُنہیں گپکار رہائش گاہ پر نظر بند رکھا گیا ہے‘۔


انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر نے پریس کالونی جانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا تاہم اُنہیں وہاں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
بتا دیں کہ گپکار اتحاد نے جمعرات کے روز سری نگر میں میٹنگ طلب کی ہے۔

محبوبہ مفتی کے بھائی کو ای ڈ ی نے سمن بھیجا

FILE PHOTO

 جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلی اور پپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی کے بھائی سابق ریاستی وزیر سیاحت تصدق مفتی کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لاڈرنگ کے ایک معاملہ میں سمن بھیجا ہے۔

تصدق کو جمعرات کی صبح دہلی میں واقی ای ڈی ہیڈکوارٹر میں پیش ہونا ہے۔پی ڈی پی کے ایک لیڈر نے تصدق کو سمن ملنے کی تصدیق کی ہے۔

اسی سال ای ڈی محترمہ مفتی اور ان کی ماں سے الگ الگ منی لانڈرنگ کے معاملے میں پوچھ گچھ کرچکا ہے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img