رام بن سڑک حادثہ، ایک از جان, 12 زخمی

رام بن سڑک حادثہ، ایک از جان, 12 زخمی

جموں/ جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے ڈگڈول علاقے کے نزدیک ہفتے کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک مسافر کی موت جبکہ چار بچوں سمیت بارہ دیگر زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رام بن کے ڈگڈول علاقے میں قومی شاہراہ پر ہفتے کی صبح ایک سومو گاڑی جس میں 13 مسافر سوار تھے، لڑھک کر ایک گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں اس میں سوار سارے مسافر زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثہ پیش آتے ہی پولیس اورکیو آر ٹی کی ٹیمیں جائے واردات پر پہنچ گئیں اور زخمیوں، جن میں سے بعض شدید زخمی ہوئے تھے، کو سب ضلع ہسپتال پہنچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے ایک مسافر ہسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.