سری نگر/جموں وکشمیر کے ضلع کولگام کے چانسر چولگام علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین تصادم آرائی میں ایک عدم شناخت جنگجو جاں بحق ہوا۔
پولیس ترجمان نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر لکھا کہ ’چولگام کولگام علاقے میں ملی ٹینٹوں اور حفاظتی عملے کے درمیان جاری جھڑپ میں ایک عدم شناخت دہشت گرد مارا گیا،جس کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے‘۔
ترجمان نے بتایا کہ آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کی تمام راہیں مسدود کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کو علاقے میں دو جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد حفاظتی عملے نے علاقے کو محاصرے میں لے کر ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا
جس دوران طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا،اور آخری اطلاعات موصول ہونے تک ایک جنگجو کے مارے جانے کی اطلاع موصول ہوئی، اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یو این آئی





