واشنگٹن/ امریکہ اور فرانس نے مختلف عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے دو طرفہ تال میل اور تعاون کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے، جن میں ٹرانس اٹلانٹک سیکورٹی، ہند-بحرالکاہل اور ساحل کے علاقے شامل ہیں۔
امریکی صدر کے دفتر وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی نائب صدر کمالا ہیرس اور فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے پیرس میں ایک میٹنگ کے دوران، ٹرانس اٹلانٹک سیکورٹی، ہند-بحرالکاہل اور ساحل خطے سمیت متعدد عالمی چیلنجوں میں ہم آہنگی اور تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
بیان کے مطابق مسز ہیرس اور مسٹر میکرون نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ مستقبل کے وبائی امراض کے لیے تیاریوں کو مضبوط بنانے کے لیے معیارات بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
مسز ہیرس منگل سے فرانس کے پانچ روزہ دورے پر ہیں۔ اس دوران وہ پیرس پیس فورم اور لیبیا پر پیرس کانفرنس اور دیگر کئی اہم پروگراموں میں شرکت کریں گی۔
یو این آئی





