سیکورٹی فورسز کا راجوری کے تھنہ منڈی علاقے کا محاصرہ، بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری

سیکورٹی فورسز کا راجوری کے تھنہ منڈی علاقے کا محاصرہ، بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری

جموں/سیکورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے تھنہ منڈی علاقے کو دوران شب ہی محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات کو تھنہ منڈی کے کچھ دیہات کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم نے ہوا میں کچھ گولیاں بھی چلائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے تھنہ منڈی کو ضلع ہیڈ کوارٹر راجوری سے جوڑنے والے روڈ کو سیل کر دیا ہے۔
بتا دیں کہ تھنہ منڈی علاقے میں ہی 12 ستمبر کو ایک تصادم کے دوران سیکورٹی فورسز نے ایک جنگجو کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ ماہ اگست میں اسی علاقے میں الگ الگ تصادم آرائیوں کے دوران تین جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.