فوجی جوانوں کیساتھ دیوالی منانے پہنچنے وزیراعظم نوشہرہ راجوری

فوجی جوانوں کیساتھ دیوالی منانے پہنچنے وزیراعظم نوشہرہ راجوری

راجوری/وزیر اعظم ہند نریندر مودی آج صبح راجوری کے نوشہرہ سیکٹر پہنچے ،جہاں وہ فوجی جوانوں کیساتھ روشنیوں کا تہوار دیوالی منائیں گے ۔

وزیر اعظم نوشہرہ سیکٹر راجوری میں فوجی جوانوں کیساتھ دیوالی منائیں گے ۔وہ آج صبح جموں کے ٹیکنکل ائر پورٹ پر پہنچے ،جہاں سے وہ نوشہرہ کے لئے روانہ ہوئے ۔سال 2019 میں بھی نریندر مودی نے راجوری میں ہی فوجی جوانوں کیساتھ ہولی منائی تھی۔

فوج کے اعلیٰ افسران بھی نریندر مودی کے ہمراہ ہیں ،جو اُنہیں سیکیورٹی صورت ِ حال سے متعلق تازہ ترین جانکاری فراہم کریں گے۔

گزشتہ روز فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نر وانے نے بھی جموں کا دورہ کرکے لائن آف کنٹرول پر اگلی چوکیوں کا دورہ کرکے سیکیورٹی صورتِ حال کا جائزہ لیا تھا ۔

مینڈھر پونچھ کے جنگلات میں گزشتہ 25 روز سے جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے۔

اس دوران  وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے باشندوں کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے۔ مسٹر مودی نے جمعرات کو ٹویٹ کیا،’دیپاولی کے مبارک موقع پر ملک کے باشندوں کو دلی مبارکباد، میری دعا ہے کہ یہ روشنی کا تہوار آپ سبھی کی زندگی میں سکون، خوشحالی اور خوش بختی لے کر آئے‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.