رام بن سڑک حادثے میں بارہمولہ کا نوجوان جان بحق

رام بن سڑک حادثے میں بارہمولہ کا نوجوان جان بحق

جموں/ جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں ہفتے کی صبح ایک سڑک حادثے میں بارہمولہ کے نوجوان کی موت واقع ہوئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں سے سری نگر جا رہی ایک کار بانہال کے مگر کوٹ علاقے کے نزدیک سڑک سے لڑھک کر قریب دو سو فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کار کے ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔

متوفی کی شناخت 25 سالہ عقیل احمد شا ولد محمد سعید شا ساکن خواجہ باغ بارہمولہ کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد پولیس، سی آر پی ایف، فوج اور مقامی لوگوں نے جائے موقع پر پہنچ کر لاش کو نالے سے نکالا۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.