آگرہ ممبئی قومی شاہراہ پر خوفناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے چار افرادہلاک

آگرہ ممبئی قومی شاہراہ پر خوفناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے چار افرادہلاک

بڑوانی /مدھیہ پردیش کےضلع بڑوانی کے سیندھوا سے کپڑے خرید کر مہاراشٹر کے ناسک واپس آرہے تاجروں کی کار سانگوی تھانہ علاقہ میں آگرہ ممبئی قومی شاہراہ پر دوٹرکوں کے درمیان پھنس جانے سے ایک ہی خاندان کے 4 لوگوں کی موت ہوگئی۔ حادثہ میں تقریباً 10 گاڑیوں کے ٹکرانے کے باعث دیگر3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

مہاراشٹر کے دھولیا ضلع کے سانگوی کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر سریش شرساٹ نے بتایا کہ کل شب سانگوی سے 12 کلومیٹر دور آگرہ ممبئی قومی شاہراہ کے تحت بجاسن گھاٹ پر ہوئے حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چارافرادہلاک ہوگئے، اور مختلف گاڑیوں کے ایک ساتھ ٹکراجانے کے سبب تین دیگرزخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ ناسک ضلع کی کلون تحصیل کے سولے پمپلی کے رہنے والے کپڑے کے تاجر خاندان کے لوگ ناسک اور سورت کاروبار کے سلسلے میں جانے کے بعد کل بڑوانی ضلع کے سیندھوا سے کپڑے خرید کر واپس آ رہے تھے۔
مرنے والوں کی شناخت تین چچا زاد بھائی راجو گانگورڈے 26 سچن گانگورڈے 20 شیوا گانگورڈے 25 اور ان کے داماد رام داس دلوی 35 کے طور پر کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی شیوا چلا رہا تھا۔

حادثہ میں زخمی راج گڑھ (ایم پی) ضلع کے پرشوتم پرجاپتی اور کھرگون (ایم پی) ضلع کے سنجے ڈابر سمیت تین افرادکو شرپور کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ آج ان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ٹویٹ کے ذریعے اس واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.