ڈوڈہ سڑک حادثے میں کم سے کم آٹھ افراد از جان، ایک درجن زخمی

ڈوڈہ سڑک حادثے میں کم سے کم آٹھ افراد از جان، ایک درجن زخمی

جموں/ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں جمعرات کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں کم سے کم آٹھ افراد جان بحق جبکہ قریب ایک درجن زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ٹھاٹری سے ڈوڈہ جارہی ایک منی گاڑی سوئی گواری کے نزدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ایک گہری کھائی میں جا گری۔

انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں کم سے کم آٹھ افراد کے جان بحق ہونے اور کم سے کم ایک درجن افراد کے زخمی ہونے کا اندیشہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور مقامی لوگوں نے بچاؤ آپریشن شروع کر دیا ہے۔دریں اثنا وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے مہلوکین کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا جا رہا ہے۔


ان کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا: ’ڈوڈہ کے نزدیک ہونے والے المناک حادثے کے بارے میں جانکاری حاصل ہوئی۔ میں نے ابھی ضلع مجسٹریٹ ڈوڈہ وکاس شرما کے ساتھ بات کی، زخمیوں کو جی ایم سی ڈوڈہ منتقل کیا جا رہا ہے، مزید جو بھی مدد درکار ہوگی فراہم کی جائے گی، میں آٹھ مہلوکین کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں‘۔


یو این آئی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.