سرکار میوہ باغات کو ہوئے نقصان کا صحیح تخمینہ نہیں لگا رہی ہے: محبوبہ مفتی

سرکار میوہ باغات کو ہوئے نقصان کا صحیح تخمینہ نہیں لگا رہی ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر/ پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ حالیہ برف باری سے میوہ باغات کو ہونے والے نقصان کا صحیح تخمینہ نہیں لگا یا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ باغبانی کا عملہ سڑکوں کے ساتھ واقع باغات کا ہی معائینہ کرتا ہے جبکہ اندرونی علاقوں کے باغوں کا معائینہ کرنے کے لئے کوئی بھی ٹیم نہیں بھیجی جا رہی ہے۔

انہوں نے حکومت سے متاثرین کو بھر پور معاوضہ دینے کی اپیل کی۔موصوفہ نے یہ باتیں پیر کے روز اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کیں۔

ان کا ایک ٹویٹ میں کہنا تھا: ’غیر متوقع برفباری سے وادی کشمیر بالخصوص جنوبی کشمیر میں میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ محکمہ باغبانی کے عملہ نے صرف سڑکوں کے ساتھ واقع باغات کا ہی معائنہ کیا ہے اور ابھی تک شوپیاں کے اندرونی علاقوں میں کوئی بھی ٹیم نہیں پہنچی‘۔

انہوں نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہا: ’اس لئے نقصان کا سرکاری طور جو تخمینہ بتایا جا رہا ہے وہ صحیح نہیں ہے بلکہ اصل نقصان اس سے کہیں زیادہ ہے ۔ سرکار سے مطالبہ ہے کہ وہ ان علاقوں میں فوری طور پر نقصان کا صحیح تخمینہ لگائیں اور متاثرین مالکان باغات کو معاوضہ فراہم کریں‘۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.