جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے فری پورہ میں تصادم، ایک جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے فری پورہ میں تصادم، ایک جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

سری نگر/ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے فری پورہ میں منگل کی صبح سے جاری تصادم میں ایک عدم شناخت جنگجو ہلاک ہوا ہے۔

کشمیر زون پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں اس تصادم کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ فری پورہ شوپیاں میں جاری تصادم میں ایک عدم شناخت جنگجو ہلاک ہوا ہے جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔

قبل ازیں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر فوج کی 34 آر آر، سی آر پی ایف کی 14 بٹالین اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے شوپیاں کے فری پورہ گاؤں کو محاصرے میں لے لیا۔

انہوں نے بتایا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک پارٹی ایک مشتبہ جگہ کے پاس پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

بتادیں کہ یہ ضلع شوپیاں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی دوسری تصادم آرائی ہے۔قبل ازیں ضلع کے تلرن علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم میں ٹی آر ایف سے وابستہ تین جنگجو مارے گئے۔


یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.