حکومت موجودہ حالات کی ذمہ دار، لیفٹیننٹ گو رنر استعفیٰ دیں: پی ڈی پی

حکومت موجودہ حالات کی ذمہ دار، لیفٹیننٹ گو رنر استعفیٰ دیں: پی ڈی پی

سری نگر/ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں ہونے والی حالیہ شہری ہلاکتوں نے مرکزی حکومت کے نارملسی کے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا۔

پارٹی کا ماننا ہے کہ جموں و کشمیر حالات خراب سے خراب تر ہیں اور لوگ خواہ وہ اقلیتی فرقے کے ہیں یا اکثریتی فرقے کے، اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔

پارٹی کا یہ بھی ماننا ہے کہ جموں وکشمیر کے موجودہ حالات کی ذمہ دار مرکزی حکومت اور لیفٹیننٹ گونر انتظامیہ ہے۔یہ باتیں پی ڈی پی کے ترجمان سہیل بخاری نے جمعے کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے اپنے خطاب کے دوران کیں۔

انہوں نے کہا: ’حالیہ واقعات نے یہ بات صاف کر دی کہ یہاں حالات خراب سے خراب تر ہیں اور جموں و کشمیر کے لوگ خواہ وہ اقلیتی فرقے کے ہیں یا اکثریتی فرقے کے ہیں، اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں‘۔ان کا کہنا تھا کہ یہ حالات ہمیں کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہیں اور ہم ان کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.