پلوامہ کے پاری گام گاؤں میں آتشزدگی،8 دکان خاکستر

پلوامہ کے پاری گام گاؤں میں آتشزدگی،8 دکان خاکستر

سری نگر،25 ستمبر (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پاری گام گاؤں میں دوران شب آگ کی ایک ہولناک واردات میں زائد از نصف درجن دکان خاکستر ہوگئے۔


مقامی ذرائع نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے پاری گام گاؤں میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب آگ کی ایک واردات میں کم سے کم آٹھ دکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔


انہوں نے بتایا کہ خاکستر ہونے والے دکانوں میں ایک میڈیکل شاپ، ایک کریانہ دکان، جوتوں کا ایک دکان اور ایک درسگاہ بھی شامل ہے۔
دریں اثنا محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس کو جائے واردات پر بھیج دیا گیا لیکن ان کے پہنچنے تک آٹھ دکان خاکستر ہوگئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آگ سے لاکھوں روپیے مالیت کے املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.