کشمیر کی وجہ سے ہی اردو زبان زندہ ہے: ڈاکٹر عقیل احمد

کشمیر کی وجہ سے ہی اردو زبان زندہ ہے: ڈاکٹر عقیل احمد

سری نگر، 24 ستمبر (یو این آئی) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یو ایل) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد کا ماننا ہے کہ ملک میں کشمیر کی وجہ سے ہی اردو زبان زندہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اردو زبان کے فروغ کے لئے جموں و کشمیر کی سرزمین کو ہی سب سے زیادہ ذرخیز سمجھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہاں سب سے زیادہ تعداد میں ہمارے سینٹرس چل رہے ہیں۔
انہوں نے نئی نسل کو مادری زبان کے ساتھ ساتھ اردو زبان سکھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سینٹرس میں بچوں کی تعداد کو بڑھایا جانا چاہیے۔
ڈاکٹر عقیل احمد نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز یہاں کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ فاصلاتی تعلیم کے سینٹرل ہال میں کشمیر میں قائم کونسل کے سینٹروں کے منتظیمن کی ایک تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کیا ہے۔
انہوں نے کہا: ‘ہم پورے ملک میں اردو زبان کے فروغ کے لئے طرح طرح کے سینٹرس چلا رہے ہیں لیکن سب سے زیادہ سینٹرس کشمیر میں قائم ہیں جن میں کمپیوٹر ڈپلومہ، اردو ڈپلومہ، فارسی سرٹیفکیٹ کورس، عربی سرٹیفکیٹ اور ڈپلومہ کورسز، خطاطی، گرافک ڈیزائننگ اور پیپر ماشی کے کورسز کرائے جا رہے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘جموں و کشمیر میں سی اے بی اے ایم ڈی ٹی پی کے 181 سینٹرس چل رہے ہیں اتنے ملک کی کسی دوسری ریاست میں نہیں ہیں’۔
جاری۔یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.