سری نگر سڑک حادثے میں پلوامہ کے دو افراد از جان تیسرا زخمی

سری نگر سڑک حادثے میں پلوامہ کے دو افراد از جان تیسرا زخمی

سری نگر،23 ستمبر (یو این آئی) سری نگر کے نوگام چوک میں جمعرات کی دو پہر کو ایک سڑک حادثے میں جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے ایک خاتون سمیت دو افراد از جان جبکہ تیسرا زخمی ہوگیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے نوگام چوک میں جمعرات کی دو پہر کو ایک تیل ٹینکر اور ایک موٹر سائیکل کے درمیان زور دار ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد بر سر موقع ہی لقمہ اجل بن گئے جبکہ تیسرا زخمی ہوگیا۔

متوفین کی شناخت یاسر عزیز ڈار ولد عبد العزیز ڈار ساکن اونتی پورہ پلوامہ اور کامیہ شوکت دختر شوکت احمد خان ساکن پلوامہ جبکہ زخمی کی شناخت شعیب تنویر بٹ ولد تنویر احمد بٹ ساکن پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی کو علاج و معالجے کے لئے شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.