شمالی کشمیر کے حاجن میں لشکر طیبہ کے ملی ٹنٹ ماڈیول کا پردہ فاش ، چار گرفتار: پولیس کا دعویٰ

شمالی کشمیر کے حاجن میں لشکر طیبہ کے ملی ٹنٹ ماڈیول کا پردہ فاش ، چار گرفتار: پولیس کا دعویٰ

سری نگر،23 ستمبر (یو این آئی) پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں چار افراد کو گرفتار کرکے لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم کے ماڈیول کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بانڈی پورہ پولیس کے ایک ترجمان نے اپنے ایک مختصر ٹویٹ بیان میں کہا کہ پولیس نے بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم کے ایک ٹیرر اور رکروٹمنٹ ماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے اور اس سلسلے میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں تحقیقات جاری ہیں اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.