ہندوارہ میں پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھی کو جنگجو سمجھ کر گولیوں سے بھون ڈالا

ہندوارہ میں پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھی کو جنگجو سمجھ کر گولیوں سے بھون ڈالا

سری نگر/ شمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ میں گذشتہ شام ایک پولیس اہلکار نے اپنے ہی ایک ساتھی کو غلط فہمی ہونے پر گولیاں برسا کر ابدی نیند سلا دیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قصبہ ہندوارہ میں منگل کی شام ایک پولیس فالوور نے ایک مندر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی
انہوں نے بتایا کہ وہاں تعینات ایک سنتری نے اس کو جنگجو سمجھا اور اس پر گولیاں چلائیں۔

انہوں نے کہا مذکورہ پولیس فالوور نے کانوں میں ہیڈ فون لگایا تھا جس کی وجہ سے اپنے ساتھی کی آوازوں کو نہ سن سکا۔مذکورہ ذرائع نے کہا کہ مذکورہ پولیس اہلکار کو نازک حالت میں ضلع ہسپتال ہندوارہ پہنچایا گیا وہاں سے اس کو شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ ریفر کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔

متوفی پولیس اہلکار کی شناخت وجے دھر ولد کرشن دھر ساکن لنگیٹ ہندوارہ کے بطور ہوئی ہے۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.