ملک میں کورونا سےہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4لاکھ45 ہزار سے متجاوز

ملک میں کورونا سےہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4لاکھ45 ہزار سے متجاوز

نئی دہلی ، 20 ستمبر (یو این آئی) ملک میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا اور ہلاکت خیز کورونا وائرس ’کووڈ19‘ کو شکست دینے والوں کی تعداد کورونا وبا کے نئے کیسز سے زیادہ تھی اوراس دوران ایکٹیو کیسز 14 ہزار سےگھٹ کر 3،18،181 رہ گئے۔

دریں اثنا ہفتے کے روز ملک میں 37 لاکھ 78 ہزار 296 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 80 کروڑ 85 لاکھ 68 ہزار 144 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 29،961 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ، جس سے کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 34 لاکھ 68 ہزار 124 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 43،938 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا وائرس سے شفایاب لوگوں کی تعداد تین کروڑ 27 لاکھ 14 ہزار 105 ہو گئی ہے۔

ایکٹیو کیسز 14977 سے گھٹ کر تین لاکھ 18 ہزار 181 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 295 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4،45،133 ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.