جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے راج پورہ میں گرینیڈ حملہ، تین عام شہری زخمی

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے راج پورہ میں گرینیڈ حملہ، تین عام شہری زخمی

سری نگر،14 ستمبر (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں راج پور چوک کے نزدیک منگل کے روز مشتبہ جنگجوؤں نے ایک پولیس گاڑی کی طرف گرینیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں تین عام شہری زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے راج پور چوک میں شہید پارک کے نزدیک جنگجوؤں نے ایک پولیس گاڑی کی طرف گرینیڈ پھینکا جو سڑک پر پھٹ گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس واقعے میں تین راہگیر زخمی ہوگئے جنہیں علاج ومعالجے کے لئے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.