جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں سرپنچ چرس سمیت گرفتار

جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں سرپنچ چرس سمیت گرفتار

جموں، 27 اگست (یو این آئی) پولیس نے ضلع راجوری میں ایک سرپنچ کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے چرس بر آمد کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع راجوری میں پولیس نے گذشتہ شام ایک سرپنچ کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ساڑھے سات سو گرام چرس بر آمد کیا ہے۔

انہوں نے گرفتار شدہ سرپنچ کی شناخت محمد لیاقت ولد محمد رئیس ساکن ڈنگی کیری کے بطور کی ہے۔ایک سینئر پولیس افسر نے سرپنچ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.