بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
24.7 C
Srinagar

شدت پسندوں کی پناہ گاہ، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والی حکومت کی حمایت نہیں کریں گے

واشنگٹن، 17 اگست (یو این آئی) امریکہ نے کہا ہے کہ اگر افغانستان کی نئی طالبان حکومت شدت پسندوں کی پناہ گاہ بنتی ہے اور وہاں لوگوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو وہ اس کی حمایت نہیں کرے گا۔

امریکہ کی وزارت دفاع کے ترجمان نیڈ پائس نے پیر کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ’’اگر افغانستان کی نئی حکومت اپنے ملک کے عوام کے بنیادی حقعق کی حفاظت کرتی ہے۔

شدت پسندوں کو پناہ نہیں دیتی ہے تو اپنی نصف آبادی یعنی خواتین اور لڑکیوں کے بنیادی حقوق سمیت وہاں کے شہریوں کے بنیاد حقوق کی حفاظت کرتی ہے تو ہم اس کے ساتھ کرپائیں گے‘‘۔ انہوں نے کہا ’’اگر وہاں کی حکومت ایسا نہیں کرتی تو ہم اس کی حمایت نہیں کریں گے‘‘۔

یو این آئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img