ملک میں شفایابی شرح بڑھ کر 97.45 فیصد

ملک میں شفایابی شرح بڑھ کر 97.45 فیصد

نئی دہلی، 11 اگست (یو این آئی) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 38353 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس دوران صحت یاب ہونے والوں کی تعدادزیادہ رہنے سے شفایابی شرح بڑھ کر 97.45 فیصد ہوگئی ہے۔

منگل کو ملک میں 41 لاکھ 38 ہزار 646 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 51 کروڑ 90 لاکھ 80 ہزار 524 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 38،353 نئے معاملے سامنے آںے کے ساتھ ہی متاثرین کااعدادوشماربڑھ کرتین کروڑ 20 لاکھ 36 ہزار 511 ہو گیا ہے۔ اس دوران 40 ہزار 13 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 12 لاکھ 20 ہزار 981 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 2157 کم ہو کر تین لاکھ 86 ہزار 351 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 497 مریضوں کی موت ہونے سےاموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 29 ہزار 179 ہوگئی ہے۔

ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 1.21 فیصد، صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.45 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 2248 کم ہو کر 69565 ہو گئے ہیں۔ اسی دوران ریاست میں 7720 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6159676 ہوگئی ہے، جبکہ 137 مریضوں کی موت کے باعث اموات کااعدادوشماربڑھ کر 134201 ہوگیا ہے۔

کیرالہ میں اس دوران فعال کیسز 2474 بڑھ کر172505 ہو گئے ہیں اور 18493 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 3396184 ہو گئی ہے، جبکہ 152 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد 18004 ہو گئی ہے۔ .
کرناٹک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز 640 کم ہو کر 22702 ہو گئے ہیں۔ ساتھ ہی 31 مزید مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد 36848 ہو گیا ہے۔ ریاست میں اب تک 2861499 مریض صحت یاب ہوئےہیں۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.