نیرج چوپڑا مردوں کے جیولین تھرو فائنل میں داخل

نیرج چوپڑا مردوں کے جیولین تھرو فائنل میں داخل

ٹوکیو، 4 اگست (یو این آئی) ایشین گیمز2018 میں طلائی تمغہ جیتنے والے ہندوستانی جیولن تھرو ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے اپنی ٹوکیو اولمپک مہم کا شاندار آغاز کیا ہے۔

انہوں نے بدھ کے روز کوالیفیکیشن راؤنڈ میں اپنی پہلی کوشش میں 86.65 میٹر کے تھرو کے ساتھ مردوں کے جیولین تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے ۔

واضح رہے کہ فائنل کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کے لیے آٹومیٹک کوالیفائنگ مارک 83.50 مقرر کیا گیا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.