ہندوستان کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے: وزیراعظم

ہندوستان کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے: وزیراعظم

نئی دہلی۔ 3 اگست (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہات اور جیت زندگی کا حصہ ہے اور ملک کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔

وزیراعظم نے اولمپک میں ہندوستانی ہاکی ٹیم کو سیمی فائنل مقابلے میں بیلجیئم کے ساتھ دلچسپ اور سخت جدو جہد والے میچ میں ملی شکست کے بعد یہ بات کہی۔

مسٹر مودی نے منگل کو ٹوئٹ کرکے کہا ’’ہار اور جیت زندگی کا حصہ ہوتی ہیں۔ ہماری ہاکی ٹیم نے اولمپک میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اسی بات کی اہمیت ہے۔ ٹیم کو اس کے اگلے میچ کے لئے نیک خواہشات۔ ہندوستان کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے‘‘۔

اس سے قبل مسٹر مودی نے ٹوئٹ کرکے کہاتھا کہ وہ برازیل کے ساتھ ہندوستانی ٹیم کے ہاکی کے سیمی فائنل میچ دیکھ رہے ہیں۔واضح رہے کہ جاپان کے ٹوکیو میں اولمپک میں ہندوستانی ٹیم کا بیلجیئم سے ہاکی سیمی فائنل میں مقابلہ تھا جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.