پونچھ میں ایل او سی پر بارودی سرنگ دھماکے میں فوجی جوان زخمی

پونچھ میں ایل او سی پر بارودی سرنگ دھماکے میں فوجی جوان زخمی

جموں،29 جولائی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعرات کے روز بارودی سرنگ دھماکے میں ایک فوجی جوان زخمی ہوگیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر جمعرات کے روز ایک بارودی سرنگ دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان زخمی ہوگیا۔

زخمی فوجی جوان کی شناخت سپاہی مکیش کمار کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ زخمی فوجی جوان کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوری طور فوجی ہسپتال اودھم پور منتقل کیا گیا۔

بتادیں کہ قبل ازیں ماہ رواں کی 24 تاریخ کو ضلع پونچھ کے ہی کرشنا گھاٹی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ایک بارودی سرنگ دھماکے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا ایک زخمی ہوا تھا۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.