ضلع بانڈی پورہ میں معمر شہری کی مبینہ خود کشی

 ضلع بانڈی پورہ میں معمر شہری کی مبینہ خود کشی

سری نگر/ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے کوئل مقام گاؤں میں ایک 60 سالہ شہری نے مبینہ طور پر خود سوزی کرکے اپنی زندگی تمام کر دی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بانڈی پورہ کے کوئل مقام گاؤں میں منگل کو ایک 60 سالہ شہری جو پیشے سے مزدور تھا، نے اپنے ہی گھر میں اپنے آپ پر مٹی کا تیل چھڑک کر خود سوزی کی۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ مزدور بری طرح جھلس گیا تھا اگرچہ اس کو فوری طور نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔

دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.