کشمیر: بارہمولہ – بانہال ریل سروس دو دنوں کے لئے معطل

کشمیر: بارہمولہ – بانہال ریل سروس دو دنوں کے لئے معطل

سری نگر،20 جولائی (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے بانہال تک چلنے والی ریل سروس کو ایک بار پھر دو دنوں کے لئے معطل کر دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بارہمولہ تا بانہال ریل سروس 21 اور 22 جولائی کو بند رہے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کورونا وبا کے پیش نظر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بارہمولہ- بانہال ریل سروس 14 جولائی سے بحال ہوئی تھی۔وادی کشمیر میں کورونا کرفیو کے پیش نظر سات ماہ کی معطلی کے بعد یکم جولائی سے ٹرین خدمات کو بحال کردیا گیا تھا۔

حکام نے وادی میں کورونا کی دوسری لہر میں ہو رہی تیزی کے پیش نظر 10 مئی کو ٹرین سروس معطل کر دی تھی۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.