کوٹے ڈی آئیور میں منی بس ٹرک سے ٹکرائی، 23افراد کی موت،34زخمی

کوٹے ڈی آئیور میں منی بس ٹرک سے ٹکرائی، 23افراد کی موت،34زخمی

ماسکو،16جولائی (یواین آئی/ اسپتونک) جنوبی کوٹے ڈی آئیور میں ایک منی بس کے حادثہ میں کم از کم 23 افراد کی موت ہوگئی جبکہ34 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع ماسکو سے ملنے والی خبروں میں دی گئی ہے۔
’فریٹ نائٹ میٹن‘ نامی اخبار کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر عابد جان سے تقریبا 100 کلو میٹر (62 میل) شمال میں جمعرات کے روز ایک تیز رفتار منی ٹرک سے جا ٹکرائی۔
زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جس میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ تین بالغ بے ہوشی کی حالت میں بتائے گئے ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ منی بس کے پنکچر ٹائر کی وجہ سے ہوا۔

یواین آئی/ اسپتونک

Leave a Reply

Your email address will not be published.