ڈیجیٹل انڈیا کے ذریعہ وقت، محنت اور پیسےکی بچت: مودی

ڈیجیٹل انڈیا کے ذریعہ وقت، محنت اور پیسےکی بچت: مودی

نئی دہلی، یکم جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کووڈ-19 کے بحران کے دوران لوگوں کو براہ راست اپنے بینک کھاتوں میں مالی مدد پہنچانےاور انفیکشن کی روک تھام اورٹیکہ کاری کے مشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج ڈیجیٹل انڈیا سے وقت، محنت اور پیسے کی بچت ہو رہی ہے۔

ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے چھ سال مکمل ہونے کے موقع پر اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں سے بات چیت کے دوران، مسٹر مودی نے کہا کہ "ہم سب نے دیکھا ہے کہ ڈیجیٹل انڈیا مشن نے کورونا بحران کے دوران ملک کے لئے کتنا کام کیا ہے۔ ایسے وقت میں جب بڑے مالدار ممالک لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے شہریوں کو امدادی رقم بھیجنے میں ناکام ہو رہے تھے، ہندوستان ہزاروں کروڑ روپے براہ راست لوگوں کے بینک کھاتوں میں بھیج رہا تھا۔ ہندوستان نے کورونا دور میں جو ڈیجیٹل وسائل تیار کیے ہیں ان پر پوری دنیا میں بحث ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رابطے کا سراغ لگانے کے لئے دنیا کے سب سے بڑے ایپ میں شامل اروگیہ سیتو ایپ نے انفیکشن کی روک تھام میں بہت مدد کی ہے۔ بہت سے ممالک نے ٹیکہ کاری کے لئے ہندوستان کے کوون ایپ میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ٹیکہ کاری کے لئے اس طرح کے مانیٹرنگ میڈیم کا ہونا ہمارے تکنیکی قابلیت کا ثبوت ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ “ڈیجیٹل انڈیا کا مطلب وقت، محنت اور پیسہ بچانا ہے۔ ڈیجیٹل انڈیا کا مطلب کم سے کم حکومت، زیادہ سے زیادہ گورننس ہے۔
جاری۔

یو این آئي

Leave a Reply

Your email address will not be published.