خود کشی کا بڑھتا رجحان :واگورہ بارہمولہ میں نوجوان کی مبینہ خود کشی

خود کشی کا بڑھتا رجحان :واگورہ بارہمولہ میں نوجوان کی مبینہ خود کشی

بارہمولہ/ شمالی ضلع بارہمولہ کے واگورہ علاقے مین  بدھ  کے روز ایک نوجوان نے مبینہ طور خود کو پھانسی دے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔خبر رساں ادارے کے این او کے مطابق شمالی ضلع بارہمولہ کے ونگیلہ واگورہ علاقے میں بدھ کو ایک 24 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر اپنے آپ کو لٹکا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔

 ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کو آج صبح اپنے ہی گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ مذکورہ نوجوان کے گھریلو ذرائع کے مطابق جب وہ آج صبح اسکے کمرے میں گئے تو انہوں نے اسے لٹکا ہوا پایا۔
اس دوران پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔اس واقعہ کی نسبت پولیس تھانہ کیری میں ایک کیس بھی درج کیا گیا

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.