جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
33.7 C
Srinagar

جموں و کشمیر میں پہلے کے مقابلے میں جنگجوؤں کی تعداد بہت کم: پولیس سربراہ دلباغ سنگھ

جموں، 25 جون (یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ یونین ٹریٹری میں پہلے کے مقابلے میں جنگجوؤں کی تعداد بہت کم ہے اور اس کو آںے والے دنوں میں مزید کم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جس جگہ جنگجو موجود ہوں اور انہیں مارا جا رہا ہو تو وہ ناپاک حرکتیں انجام دیں گے موصوف نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز یہاں ضلع ریاسی کے تلوارا علاقے میں جموں و کشمیر پولیس کے پندرہویں بی آر ٹی سی بیچ کی اٹسٹیشن اور پاسنگ آؤٹ پریڈ کی ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا ہے۔
انہوں نے کہا: ‘آج 604 اہلکاروں پر مشتمل قافلہ جموں و کشمیر پولیس میں شامل ہوا ہے جس سے پولیس کو مزید طاقت ملے گی اور ہماری عوام کی خدمت کرنے کی قوت میں مزید اضافہ ہوگا’۔
پولیس اہلکاروں اور سیاسی لیڈروں پر ہونے والے حملوں کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ جس جگہ دو سو سے زائد جنگجو موجود ہوں اور انہیں مارا جا رہا ہو تو وہ ناپاک حرکتیں کریں گے۔
انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ جنگجوؤں کی ان ناپاک حرکتوں کو ختم کیا جائے گا اور ان کے خلاف لڑائی کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں پہلے کے مقابلے میں جنگجوؤں کی تعداد کم ہے اور آنے والے دنوں میں اس کو مزید کم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پولیس کی طرف سے کی جانی والی سپورٹس سرگرمیاں بند ہوئی ہیں اور کورونا ختم ہونے کے ساتھ ہی ان کو دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img