پونچھ میں ایل او سی پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک فوجی ہلاک، دو زخمی

پونچھ میں ایل او سی پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک فوجی ہلاک، دو زخمی

جموں، 25 جون (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے سوجیاں سیکٹر میں ایک فوجی چوکی کے آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

آسمانی بجلی گرنے کا یہ واقعہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات کو پیش آیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سوجیاں سیکٹر میں فوج کی 40 راشٹریہ رائفلز کی ‘خالصہ دوم’ نامی چوکی گذشتہ رات آسمانی بجلی کی زد میں آ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس واقعے میں رائفل مین مندیپ سنگھ ہلاک جبکہ دیگر دو فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔


یو این آئی۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published.